اور نج ٹرین کے تمام کام بلا تاخیر مکمل کئے جائیں،سمیر سید

  اور نج ٹرین کے تمام کام بلا تاخیر مکمل کئے جائیں،سمیر سید

  



لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمدسید نے ہدایت کی ہے کہ اورنج لائن میٹروٹرین کاآپریشن شروع ہونے سے پہلے اس منصوبے سے متعلقہ دیگر تمام کام بلاتاخیر مکمل کئے جائیں۔ ان کاموں کے ذمہ دار محکمے اپنے ذمے باقی ماندہ کام جلد ازجلد مکمل کریں تاکہ شہریوں کو دوران سفر کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔واسا ٹرین کے سٹیشنوں پر واٹر سپلائی اور پورے روٹ پر ڈرینج کو یقینی بنائے لیسکو کی طر ف سے ٹرین چلانے کے لئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس مقصد کے لئے پورے وولٹیج مہیا کئے جائیں۔پی ایچ اے، ہارٹی کلچر اور لینڈ سکیپنگ کا کام شروع کر ے متعلقہ کنٹریکٹرز اپنے اپنے پیکیج پر ابھی تک کئے جانے والے تعمیراتی کاموں پر نظر ثانی کریں اور باقی رہ جانے والے کام طے شدہ معیار کے مطابق بلاتاخیر مکمل کر نے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ وہ میٹرو ٹرین منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقد ہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز،چیف انجینئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا‘ جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ‘پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرار حسین اور پی ایچ اے اور لیسکو کے افسران نے شرکت کی۔

سمیر سید

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...