حکومت نے ملک کو مشکل حالات سے نکال لیا،اعجاز چوہدری

  حکومت نے ملک کو مشکل حالات سے نکال لیا،اعجاز چوہدری

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو مشکل حالات سے نکال لیا ہے سابقہ حکمران ملک کو لوٹ مار اور ڈیفالٹر کرکے چلے گئے تھے ڈیرھ سال تک اپوزیشن نے عوامی مسائل کے حل کرنے کی بجائے پارلیمنٹ میں شور شرابہ کیا اور اپنے لیڈروں کی کرپشن بچانے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی رٹ لگائی رکھی ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا،دونوں جماعتیں ملک اور عوام کے ساتھ مخلص نہیں بلکہ تمام بحرانوں اور تباہی بربادی کی ذمہ دار بھی یہی ہیں، آج ملکی معیشت مستحکم، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آئی ہے،2020 میں پی ٹی آئی کی حکومت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں میں خوشحالی اور بہتری کے لئے مختلف پروگرام شروع کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان پاکستانی قوم کے نجات دہندہ ہیں، آج پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے، ملک آزاد خارجہ پالیسی پرعمل پیراہے، اداروں کو مضبوط بنانااور اصلاحات کے ایجنڈے پر حکومت عمل کررہی ہے، پارلیمنٹ کی بالادستی پر پی ٹی آئی کی حکومت یقین رکھتی ہے، ملک میں بلا تقریق انصاف ہو رہاہے، احتساب اور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کے موقف سے پی ٹی آئی ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ وہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اوکاڑہ کے تنظیمی دورے کے موقع پر بصیر پور، دیپالپور سمیت دیگر مقامات پر استقبالیہ تقریبات اور ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر آزاد صوبائی امیدوار میاں بلال عمر بودلہ اور ن لیگ کے رہنماء سید تقی گیلانی نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا دورے کے ہمراہ جنرل سیکرٹری علی امتیازوڑائچ، سیکرٹری اطلاعات عثمان سعید بسرا، نائب صدر شبیرسیال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شکیل احمد خان نیازی،جوائنٹ سیکرٹری ذوالفقار علی سیالوی ہمراہ تھے۔

اعجاز

مزید : میٹروپولیٹن 1