اخبار فروش یونین کاسماجی شخصیت شاہد محمود کے انتقال پر اظہار تعزیت

اخبار فروش یونین کاسماجی شخصیت شاہد محمود کے انتقال پر اظہار تعزیت

  



لاہور (پ ر) یونین کونسل 63 کی سماجی شخصیت شاہد محمود کے انتقال پر اخبار فروش یونین نے گہر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اخبار فروش یونین لاہور کے صدر چودھری نذیر احمد نے مرحوم کے بڑے بھائی حاجی زاہد محمود سے ملاقات کے دوران اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہد محمود ایک مہربان اور محبت کرنے والے انسان تھے۔ ان کی وفات بہت بڑے صدمے کا باعث ہے اور ان  کاانخلاء کبھی بھر نہیں سکے گا۔دعا ہے کہ خدا مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ اخبار فروش یونین مرحوم کے خاندان اور اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔اس موقع پر مرحوم کے خاندان اور دیگر احباب مظہر اسلام، حاجی منیراحمد جبکہ اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری محمد الیاس، چودھری کاشف علی، سید عارف شاہ و دیگر موجود تھے۔ آخر میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1