سوئی گیس کی بندش کیخلاف مختلف مقامات پر شہریوں کا احتجاج

سوئی گیس کی بندش کیخلاف مختلف مقامات پر شہریوں کا احتجاج

  



لاہور(خبرنگار) سوئی گیس کی بدترین قلت کے خلاف شہر میں دو مقامات پر صارفین کااحتجاج۔ یوسی 219 کے مکینوں نے جماع اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ کی قیادت میں جبکہ ہربنس پورہ کے مکینوں نے سوئی گیس آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے۔ یوسی 219 کے مکینوں نے کہا کہ آصف بلاک وحدت کالونی اور اچھرہ کی آبادیوں میں گزشتہ ایک ماہ سے گیس بند ہے جس کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں  احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ حکومت نے گیس کی بندش کا نوٹس نہ لیا تو سوئی گیس کمپنی کے ہیڈ آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا جبکہ ہربنس پورہ کے مکینوں نے گیس کی بندش کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ اس موقع پر صارفین نے سوئی گیس ہربنس پورہ آفس کے سامنے سڑک بلاک کر کے مظاہرہ کیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت نے موسم سرما میں گیس کی ڈیمانڈ پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا اور صنعتوں سمیت سی این جی سیکٹرز کو گیس کی سپلائی معطل رکھنے کے باوجود گیس کی ڈیمانڈ کو پورا نہیں کیا گیا۔ اس پر وزیر اعظم کو نوٹس لینا چاہیے تاکہ گیس کی سپلائی بحال ہو سکے۔اس حوالے سے سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی گندان آبادیوں میں گیس ہیٹرز اور کمپریسر کے استعمال نے زور پکڑ رکھا ہے۔گیس کا مناسب استعمال کیا جائے اور صرف کھانے تیار کرنے کے لئے استعمال کیا جائے تو ہر گھر کو گیس کی دستیابی ممکن ہو سکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...