امریکہ میں ٹرمپ مخالف مظاہرے”عراق سے نکلو، بمباری مت کرو“کے نعرے

  امریکہ میں ٹرمپ مخالف مظاہرے”عراق سے نکلو، بمباری مت کرو“کے نعرے

  



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے 70سے زائد شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مظاہرے،مظاہرین بینرز اٹھائے سڑکو ں پر نکل آئے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے 70سے زائد شہروں میں ٹرمپ کیخلاف مظاہرے کئے گئے، امریکی شہری بینرز اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے، بینرز پر ”عراق سے باہر نکلو، عراق پر بمباری مت کرو“کے نعرے درج تھے۔واضح رہے امریکہ نے عراق میں ڈرون حملہ کرکے ایران کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو شہید کردیا تھا جس پر ایران نے امریکہ سے بدلہ لینے کااعلان کیاہے جبکہ دنیا بھر کی طرح امریکی عوام کی جانب سے بھی اس حملے کی مذمت کی جارہی ہے۔

امریکہ مظاہرے

مزید : صفحہ اول