بھارتی فوجی گاڑی اپنی ہی بچھائی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،لیفٹیننٹ سمیت 4 زخمی

   بھارتی فوجی گاڑی اپنی ہی بچھائی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،لیفٹیننٹ سمیت 4 ...

  



جموں (کے پی آئی) راجوری میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ سمیت چارفوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔بارودی سرنگ کا دھماکہ ضلع کے علاقے نوشہرہ میں ہوا۔ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں تین بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ایک لیفٹیننٹ شدید زخمی ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لائن آف کنٹرول پر نوشہرہ سیکٹر کے علاقے کلال میں بھارتی فوج کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا۔ گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی۔ 

بھارتی گاڑی 

مزید : صفحہ اول