آرمی ا یکٹ ترمیمی بل،سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے اورتحفظات دور کر نے کیلئے سینیٹ وقومی اسمبلی اجلاس ملتوی کئے گئے 

 آرمی ا یکٹ ترمیمی بل،سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے اورتحفظات دور کر نے ...

  



 اسلام آباد (این این آئی)آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں میں مکمل اتفاق رائے پیدا کرنے اور چھوٹی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے ہفتہ کو ہونے والے قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس ملتوی کئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت دونوں ایوانوں سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرانا چاہتی ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے دونوں ایوانوں میں بل پر بحث کا بھی مطالبہ کر دیا ہے، حکومت اس دوران اپوزیشن کے مطالبات پر ان سے مزید مشاورت جاری رکھے گی۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف سمیت دیگر قوم پرست جماعتوں کے بھی تحفظات دور کیے جائیں گے کیونکہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی تقرری اور توسیع کے معاملے پر سب میں اتفاق رائے چاہتے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی سے بلز کی منظوری کیلئے صرف سادہ اکثریت درکار ہے پھر بھی کوشش کی جارہی ہے کہ بل کو تمام جماعتوں کے حمایت سے منظور کرایا جائے۔

آرمی ایکٹ ترمیمی بل

مزید : صفحہ اول


loading...