سعودی وزارت حج نے 25لاکھ 70ہزار عمرہ ویزے جاری کر دئیے

  سعودی وزارت حج نے 25لاکھ 70ہزار عمرہ ویزے جاری کر دئیے

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی وزارت الحج نے 25لاکھ 70ہزار عمرہ ویزے جاری کر دئیے، پاکستان 5 لاکھ 32 ہزار 634کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار، انڈونیشیاء 4لاکھ77ہزار 554کے ساتھ دوسرے نمبر پر،بھارت2لاکھ 80ہزار 338کے ساتھ تیسرے نمبر پر برقرار،سعودی وزارت الحج نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی،21لاکھ  20ہزار 677افراد ائیر لائنز کے ذریعے،ایک لاکھ16ہزار 537افراد بسوں کے،3928افراد بحری جہاز کے ذریعے حجاج مقدس پہنچے ہیں،22لاکھ 41ہزار 142افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر کے اپنے اپنے ممالک میں جا چکے ہیں،،17لاکھ95ہزار حرمین شریفین میں موجود ہیں،مالدیا ایک لاکھ20ہزار کے ساتھ چوتھے نمبر پر،مصر ایک لاکھ609کے ساتھ پانچویں،ترکی 88ہزار 706کے ساتھ چھٹے نمبر،الجزائر 85ہزار605کے ساتھ ساتویں نمبر پر، بنگلا دیش 83ہزار 397کے ساتھ آٹھویں نمبر پر،عرب امارات 51ہزار 952کے ساتھ 9ویں نمبر پر،فلسطین 39 ہزار 547کے ساتھ 10ویں نمبر پرہے۔

ویزے

مزید : صفحہ آخر