کرتارپور راہداری بین المذاہب  ہم آہنگی کی روشن مثال،فردوس عاشق

کرتارپور راہداری بین المذاہب  ہم آہنگی کی روشن مثال،فردوس عاشق

  



 اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق نے کہاہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان قائد اعظم کے وژن کی عملی تصویر بن رہا ہے۔ ٹوئٹر بیان میں فردو س عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان سب پاکستانیوں کا یکساں وطن ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان قائد اعظم کے وڑن کی عملی تصویر بن رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رنگ و نسل اور مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں۔ملک کی تمام اقلیتیں پاکستان سے والہانہ محبت کرتی ہیں،ان کے حقوق محفوظ ہیں۔ فردوس عاشق نے کہاکہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ فردوس نے کہاکہ آئین پاکستان ان کے حقوق کا ضامن ہے۔اسلام تمام مذاہب کے احترام کو لازم قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ  قومی پرچم کا سفید رنگ ان کی نمائندگی کا مظہر ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال اور پاکستان کے امن کا پیامبر ہونے کی دلیل ہے۔

فردوس عاشق 

مزید : صفحہ آخر


loading...