ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری میں تبدیل ہو چکا ہے:سراج الحق

  ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری میں تبدیل ہو چکا ہے:سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (بیورورپورٹ)  جماعت کے مرکزی امیر وسینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایوان صدر آرڈینس فیکٹری میں تبد یل ہوچکاہے،اپوزیشن لیڈر اور نہ ہی حکومت نے آرمی ایکٹ حوالے سے اعتماد میں لیاہے،مہنگا ئی نے عوام کو ذندہ درگور کردیا ہے،نیب احتساب کا نہیں بلکہ انتقام کا قومی ادارہ بن چکا ہے،ایران،عراق اور امریکہ کے درمیان گشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ ممالک کے درمیان تناو سے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے،ذمہ دار اسلامی ممالک تیسری عالمی جنگ روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اگر خدانخواستہ جنگ کے شعلے بھڑک اُٹھے تو یہ صرف امریکہ،ایران اور عراق تک محد ود نہیں رہے گی،حکومت نے آرمی ایکٹ کے ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں سے کوئی مشاورت کی اور نہ انھیں اعتماد میں لیا،وہ جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹریٹ احیاء العلوم بلامبٹ لوئیر دیر میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک شیر بہادر خان جماعت اسلامی تحصیل تیمرگرہ کے امیر مولانا جاوید اقبال اور سیکرٹری اطلاعات لوئیر دیر شعیب احمد خان بھی موجود تھے،سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ امریکہ کے صدر ٹرمپ اپنے ناکامیاں چھپانے کیلئے مسلمانوں پرجنگ مسلط کرنا چاہتا ہے تاکہ عالم اسلام میں امن نہ ہو،انھوں نے کہاکہ ملک میں حکومت کا کوئی تصور نہیں اور اسلام آباد لا وارث شہر بن چکا ہے حکومت نے اپنی نااہلی کی وجہ سے بحران پیدا کر دئے ہیں اور حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت نہیں سراج الحق نے کہاکہ حکومت ائی ایم ایف کے کہنے پر آئے روز نئے ٹیکسز لگا کر عوام کو زندہ در گور کر دیا ہے اور گذشتہ چند مہنیوں میں بجلی کی قیمتوں میں بارہ مرتبہ جبکہ ادویات میں دوسو فیصد اور اٹا،گیس کی قیمتوں میں مسلسل تشویشناک حد تک اضافہ کیاگیا،جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہاکہ مسلسل مہنگائی سے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے انھوں نے کہاکہ جن قوتوں نے عمران خان کو جنید بغدادی بنایاتھا اور انھیں سقراط ثابت کر نا چاہتے تھے لیکن عمران خان  ملک تو کیا گھر چلانے کی بھی صلاحیت نہیں ہے، تمام ادارے تباہ کر دئے گئے ہیں،سراج الحق نے کہاکہ ایوان میں قانون سازی کے بجائے صدر آفس کو ارڈینسنس فیکٹری بنایا گیا ہے اور ایوان کوقانون سازی کے بجائے گالم گلوچ کا مرکز بنا دیاگیا ہے،انھوں نے کہاکہ نیب کا ادارہ انتقامی ادارہ بن چکا ہے نیب کے اختیارات کے حدود کا تعین کیاجائے انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی ارمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کررہے ہیں انھوں نے کہاکہ عوام کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور جماعت اسلامی ہی عوام کیلئے متبادل قیادت دے سکتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -