اکرم خاکسار پنجاب بار کونسل  کے وائس چیئرمین اورجمیل  اصغر بھٹی چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب

اکرم خاکسار پنجاب بار کونسل  کے وائس چیئرمین اورجمیل  اصغر بھٹی چیئرمین ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)محمداکرم خاکسار پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین اورجمیل اصغر بھٹی چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہوگئے ہیں، دونوں عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔دونوں نومنتخب عہدیداروں کا تعلق محمد احسن بھون اور اعظم نذیرتارڑ گروپ سے ہے،محمد اکرم خاکسار کا تعلق فیصل آباد ڈویژن جبکہ جمیل اصغر بھٹی کا لاہور ڈویژن سے ہے،دونوں ایک سال تک اپنے عہدہ پر برقرار رہیں گے،نومنتخب عہدیداروں نے وکلاء کو یقین دلایا کہ بارنے ان پرجس اعتمادکااظہارکیا اس پرپورا اترنے کی کوشش کریں گے،انہوں نے کہا کہ ادارے کی بہتری اورتقدس میں اضافہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، دونوں عہدیداروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے پر وکلاء اور پنجاب بارکونسل کے ارکان نے محمد احسن بھون اور اعظم نذیرتارڑ کو مبارک بار دی۔وکلاء کی طرف سے نومنتخب عہدیداروں کو بھی مبارک باد دی گئی،مبارک باد دینے والوں میں پاکستان بار کونسل کے رکن طاہر نصراللہ وڑائچ اور ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائیرز برطانیہ کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک بھی شامل ہیں۔

 منتخب

مزید : صفحہ آخر