چیف جسٹس مامون رشید شیخ سمیت لاہور ہائیکورٹ کے2جج رواں سال ریٹائر ہونگے
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس مامون رشید شیخ سمیت لاہور ہائی کورٹ کے دوجج،17سیشن جج اوردوایڈیشنل سیشن جج اس سال ریٹائر ہو رہے ہیں، چیف جسٹس مامون رشید شیخ 18مارچ جبکہ مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم احمد 24اپریل کو اپنے عہدہ سے ریٹائر ہوں گے جس کے بعد لاہورہائی کورٹ میں ججوں کی خالی آسامیوں کی تعداد 19ہوجائے گی،ماتحت عدالتوں کے اس سال ریٹائر ہونے والے سیشن ججوں میں سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبدالستار 13 جنوری،ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری اشتر عباس 27 نومبر،جج صارف عدالت راولپنڈی عبدالحفیظ 13 اگست،سیشن جج ڈی جی خان محمد اقبال 3 جنوری اورسپیشل سنٹرل کورٹ لاہور محمد اعظم 4 مارچ کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوں گے،سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور بہادر علی خان یکم ستمبر، جج سپیشل سنٹرل کورٹ راولپنڈی نثار بیگ 11 جون، سیشن جج ملتان سہیل اکرام 31 دسمبر، جج اینٹی کرپشن کورٹ راولپنڈی نثار احمد 9 جنوری،ممبر پنجاب سروس ٹربیونل لاہور محمد قاسم 9 مارچ، چیئر پرسن پنجاب ماحولیاتی ٹربیونل مس لبنیٰ علی 8 جنوری، اینٹی کرپشن کورٹ فیصل آباد کے جج رانا آفتاب احمد خان 31 اکتوبر، سیشن جج بھکر محمد محسن رضا 9 جنوری،جوڈیشل ممبر پنجاب ریونیو اتھارٹی جمیل احمد 2 اگست، سیشن جج عبدالقیوم خان 17 اگست،سیشن جج ملک خضر حیات خان 30 نومبر اورسیشن جج منیر احمد یکم فروری کوریٹائرہوں گے،اس سال ریٹائرہونے والے ایڈیشنل سیشن ججوں میں سے ارشد حسین 4 جون جبکہ ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا محمد افضل فہیم 30 مارچ کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوں گے،17 سیشن ججوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد سیشن ججوں کی تعداد کم ہو کر 136 رہ جائے گی۔
ریٹائرمنٹ