کشمیر کی آزادی کا وقت قریب آچکا،بھارت کے ٹکڑے ہوں گے، شاداب رضا

کشمیر کی آزادی کا وقت قریب آچکا،بھارت کے ٹکڑے ہوں گے، شاداب رضا

  



لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان سنی تحریک کا جلتاکشمیر بچاؤ ٹرین مارچ مرکزی رہنمامحمد شاداب رضا نقشبندی کی قیادت میں لاہورسے کراچی روانہ، لاہور ریلوے اسٹیشن پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب رضانقشبندی کا کہناتھاکہ کشمیر کی آزادی کا وقت قریب آچکا بھارت کے ٹکڑے ہوں گے،جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت امریکی دہشت گردی ہے،حکومت مسئلہ کشمیر پرفوری پارلیمانی وغیر پارلیمانی اجلاس بلائے، کشمیرکے مقدر کا فیصلہ بھارت نہیں بلکہ کشمیر کے عوام کرینگے،بھارتی افواج کے نو لاکھ درندے کشمیر فتح نہیں کر سکے،بہادر کشمیر عوام کو سلام پیش کرتے ہیں اترپردیش سمیت بھارت میں مسلمانوں کے اکثریتی علاقوں میں بھارتی پولیس کے مظالم پر عالمی برادری کی نظریں کیوں بند ہیں؟ انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہوئی ہیں بھارتی جارحیت کا علاج بزدلی نہیں جہاد فی سبیل اللہ ہے،کشمیرکی آزادی کے لیے پاکستان کو میدان میں عملی طورپرنکلنا ہوگا،پاکستانی حکومت کشمیر کی آزادی کیلئے سرکاری طورپر جہاد کا اعلان کرے،پاکستان سنی تحریک کے کارکنان پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے تیار ہیں، بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا وقت بھی قریب پہنچ چکا ہے،مودی کے متعصبانہ رویے سے بھارت میں کئی پاکستان جنم لیں گے، بھارتی دہشت گردی اورامن کی باتیں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں،بھارت کے ساتھ تمام تجارتی معاہدوں کو منسوخ کیاجائے،اقوام متحدہ کی جانبداری دنیا کو تباہی اوربربادی کی طرف لے جارہی ہے،امریکی صدرٹرمپ نے ایرانی جنرل کو کھلے عام قتل کرواکرد نیاکاامن خظرے میں ڈال دیاہے،افغانستان میں شکست کابدلہ امریکہ خطے کے بیگناہ عوام سے لیناچاہتاہے،ٹرین مارچ کے اختتام پر کراچی ریلوے اسٹیشن پر سربراہ پاکستان سنی تحریک آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،شاداب رضانقشبندی،صدپنجاب ڈاکٹرمحمدشاہدحسین، خیبرپختونخواکے صدرانعام اللہ قادری، جنرل سیکرٹری پنجاب محمدزاہدحبیب قادری، صاحبزادہ پیرمحمدرضائے مصطفی نقشبندی،علامہ محمدعلی نقشبندی،علامہ مفتی عمران نعیمی،انشاء شاہدبٹ، سردارمحمدطاہرڈوگر، ڈاکٹرخضرافتخار،حافظ طاہررضاقادری، علامہ طاہراقبال چشتی،علامہ شریف الدین قذافی ودیگر کاکہناتھاکہ پاکستان کی سا لمیت کشمیر کی آزادی سے وابستہ ہے،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی انتہاپسندی نے بھارتی مسلمانوں میں آزادی کی نئی شمع روشن کردی ہے،

شاداب رضا

مزید : صفحہ آخر