لاہور، وزیر اعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتی،لاکھوں کے زیورات سے محروم

  لاہور، وزیر اعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتی،لاکھوں کے زیورات سے محروم

  



لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔بتایا گیا ہے اپر مال کے علاقے میں رات 4 بجے تین ڈاکو عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی رہائش گاہ میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور طلائی زیورات، نقدی اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق گھرکا ایک دروازہ کھلا رہ گیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، ڈاکو 8 طلائی چوڑیاں اور ایک پرانی پستول لے گئے، ڈکیتی کی واردات میں گھر کے مالی کے بیٹے پر شبہ ہے جلد گرفتار کرلیں گے۔واردات کے وقت شیر شاہ اسلام آباد میں تھے جبکہ گھر میں صرف ان کی اہلیہ اور بیٹی موجود تھی۔ گھر واپس پہنچنے پر انہوں نے بتایا کہ کوئی بڑانقصان نہیں ہوا، ڈاکو کچھ زیوراور دادا کے زمانے کی پرانی پستول لے گئے ہیں۔

بھانجا ڈکیتی

مزید : صفحہ آخر