امریکی اقدام خطے میں بدترین بدامنی کا پیش خیمہ بنے گا،ایرانی قونصلیٹ

  امریکی اقدام خطے میں بدترین بدامنی کا پیش خیمہ بنے گا،ایرانی قونصلیٹ

  



لاہور(خصوصی رپورٹ)قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور، امریکہ کی حکومت اور اس کے صدر ٹرمپ کی جانب سے سردار پاسدار حاج قاسم سلیمانی اور مہدی مہندس، ایرانی اور عراقی سالاروں کو انسانیت سوز اور بہیمانہ انداز میں شہید کرنے اور دہشت گردی کے ان اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ امریکہ کے یہ دہشتگردانہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور عراق کی سالمیت کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور امریکہ کا یہ بدمعاشانہ اقدام نہ صرف خطے میں بدترین بدامنی کا پیش خیمہ بنے گا بلکہ اس کا یہ طرز عمل اقوام عالم کیلئے داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کی دہشتگردی کا فروغ تصور کیا جاتا ہے۔ اس واقعہ میں شہید ہونے والے شہداء بالخصوص شہید حاج قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور دہشت گردی کی مذمت کے پیش نظر کچھ پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔ مورخہ 6اور 7 جنوری بروز پیر اور منگل کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک تعزیتی پیغامات کیلئے 55/A شادمان، قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں تعزیتی کتاب رکھی جائے گی۔ عوامی محفل خراج عقیدت 6 جنوری بروز پیر کو دوپہر 2:30 سے شام چار بجے تک جیل روڈ پر واقع خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں منعقد کی جائے گی۔

قونصلیٹ جنرل ایران

مزید : صفحہ آخر


loading...