برفباری، لواری ٹنل جانیوالی سڑک پر گاڑیاں پھنس گئیں 

برفباری، لواری ٹنل جانیوالی سڑک پر گاڑیاں پھنس گئیں 

  



چترال(صباح نیوز)جنوبی ایشیا کی طویل ترین سرنگ لواری ٹنل کو جانے والی سڑک پر برف جمع ہونے سے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔برفباری کے باعث ساڑھے 8کلو میٹر طویل لواری ٹنل تک پہنچنے کے لیے ڈرائیوز کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے۔ ٹنل کوجانے والی سڑک پر 2فٹ برف پڑی ہے جسے صاف کرنے کیلئے کام جاری ہے۔دیر سے چترال جانے والے مسافروں اور مقامی افراد کی متعدد گاڑیاں برف میں پھنس گئیں۔ بعض مسافروں نے ٹائروں پر زنجیرباندھ کر برف سے ڈھکی سڑک پار کی۔لواری ٹنل نوشہرہ، مردان، ملاکنڈ، چکدرہ، چترال شاہراہ پر تعمیر کی گئی ہے۔ 

لواری ٹنل 

مزید : صفحہ آخر


loading...