نیو ایئر نائٹ پر گولی لگنے سے زخمی 13 سالہ بچی دم توڑ گئی

  نیو ایئر نائٹ پر گولی لگنے سے زخمی 13 سالہ بچی دم توڑ گئی

  



لاہور (کرائم رپورٹر)نیو ائیر نائٹ پرمصری شاہ کے علاقہ میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالی 13سالہ بچی ایمان فاطمہ گشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ گھر کے دروازہ پر کھڑی تھی کہ اندھی گولی سر میں لگنے سے زخمی ہوگئی جسے میو ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گئی۔بچی کی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ورثا زاروقطار روتے ہوئے پولیس اور حکومت کو بد دعائیں دیتے رہے۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف پہلے ہی مقد مہ درج کیا جا چکا ہے۔افسوس ناک امر یہ ہے کہ پولیس تاحال ملزمان کو ٹریس نہیں کر سکی۔ 

بچی ہلاک

مزید : صفحہ آخر


loading...