وزارت خارجہ کومسلمانوں کے بارے میں متنازعہ بھارتی قانون پر بریفنگ کی ہدایت
اسلام آباد (صباح نیوز) مسلمانوں کے بارے میں متنازعہ بھارتی شہریت قانون پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور نے وزارت خارجہ کو بریفنگ کی ہدایت کر دی۔ ان کیمرہ اجلاس میں ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونیوالے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت پر حکومتی موقف سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ سرحد کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امورکا اہم خارجہ معاملات پر 6 جنوری کو اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جو وزارت خارجہ میں بند کمرے میں ہو گا۔ سیکرٹری خارجہ کو بھارتی پارلیمان کی طرف سے شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 ء پر بریفنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔
بریفنگ ہدایت