شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کوآئین اور نظریہ دیا، نیر بخاری

  شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کوآئین اور نظریہ دیا، نیر بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر جسین بخاری نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی یوم پیدائش پر پیغام میں کہاہے کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کوآئین اور نظریہ دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ویلفیئر اسٹیٹ بنانے کے عملی اقدامات اٹھائے، زولفقار علی بھٹو کو تاریخی خدمات پر قائد عوام کا خطاب دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ قومی ہیرو شہید زولفقار علی بھٹو کی قومی سیاسی عوامی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔ انہوں نے کہاکہ قوم قائد عوام کی جرات مندی مستقبل بینی اور قوم پرستی اور عوام دوستی کی معترف ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہید بھٹو نے ملک کو نا قابل تسخیر نیایا اور بکھری قوم کو یکجا کیا،قائدِعوام کے مشن پر من و عن عمل کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ طاقت کا سرچشمہ عوام پپلز پارٹی کی سیاسی میراث ہے۔
نیر بخاری

مزید :

صفحہ آخر -