پشاور میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

  



پشاور(کرا ئمز رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاون شروع کیا ہے، گزشتہ ایک ماہ سے جاری کریک ڈاون کے دوران اب تک 7 ہزار سے زائد افراد کو چالان کر کے ان سے جرمانہ کی مد میں سے 7 لاکھ سے زائد رقم وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائی گئی ہے، موٹر سائیکل سوار افراد بغیر ہیلمٹ کے سفر سے گریز کر کے خطرناک حادثات سے بچ سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے حادثات سے بچانے کی خاطر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سوار افراد کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کی تھی جس کے دوران ایس پی ٹریفک کینٹ اسلم نواز اور ایس پی سٹی سجاد احمد صاحبزادہ  کی سربراہی میں ضلع بھر میں بغیر موٹر سائیکل سوار افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا جس کے تحت گزشتہ ایک ماہ کے دوران سٹی ٹریفک پولیس نے 7 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سوار افراد کے چالان کئے ہیں، جن سے جرمانہ کی مد میں 7 لاکھ روپے سے زائد سرکاری خزانہ میں جمع کرائے گئے ہیں یاد رہے کہ ٹریفک پولیس پشاورٹریفک قوانین پر عمل در آمد کرانے اور شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دلانے کی خاطر گاہے بہ گاہے تربیتی پروگرام کا انعقاد کرتی ہے جس کا مقصد نہ صرف شہریوں کو حادثات سے بچانا بلکہ شہر میں ٹریفک مسائل پر قابو پانا بھی ہے.

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...