ذوالفقار علی بھٹو کا92 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

  ذوالفقار علی بھٹو کا92 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

  



جہانیاں (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین،سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 92 واں یوم پیدائش 5جنوری اتوارکو منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آبادسمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں کیک کاٹے جائیں گے جبکہ کارکن ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ پارٹی چیئرمین کی سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو 5جنوری 1928ء کو سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پیدا ہوئے وہ پاکستان کے وزیر خارجہ،وزیر اعظم اور صدر رہ چکے ہیں انہوں نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ واحد سیاسی رہنما تھے جنہوں نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر غریب کے گھروں تک پہنچا دیا اس لیے انہیں قائد عوام کا خطاب عطاء ہوا ان کی شہادت کے بعد ان کی بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے بھی اپنے باپ کی پیروی کرتے ہوئے ملک کیلئے جان قربان کر دی۔ذوالفقار علی بھٹو کو 4اپریل 1979ء کو شہید کر دیا گیا تھا وہ گڑھی خدا بخش میں دفن ہیں۔

ذوالفقار بھٹو

مزید : صفحہ آخر


loading...