دھند، طیاروں کی کمی، لاہور ائیرپورٹ پر 18 پروازیں متاثر
لاہور (آن لائن) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر دھند سمیت طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے اٹھارہ ملکی اور غیر ملکی 18 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں 11پروازوں کو منسوخ کردیا گیا جبکہ 7 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ دوسری جانب کراچی، کوئٹہ اور لاہور کے درمیان چلنے والی 10 سے زائد مسافر ٹرینیں بھی دھند کی وجہ سے گھنٹوں کی تاخیر کا شکار رہیں۔ جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
پروازیں متاثر