پاکستانی شہری نے 2 کروڑ درہم کی انعامی لاٹری جیت لی

  پاکستانی شہری نے 2 کروڑ درہم کی انعامی لاٹری جیت لی

  



ٓٓابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی شہری محمد حسن منٹوں میں مالا مال ہوگیا جس کی ابوظبی میں 2 کروڑ درہم کی لاٹری نکل آئی۔عرب نیوز کے مطابق پاکستانی شہری محمد حسن متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کا رہائشی ہے، جب اسے کال کی گئی کہ وہ 2 کروڑ درہم یعنی 80 کروڑ پاکستانی روپوں کا مالک بن گیا ہے تو اسے یقین ہی نہیں ا?یا۔حسن نے کال کرنے والے سے پوچھا کہ آپ سچ کہہ رہے ہیں؟ مذاق تو نہیں کر رہے؟ جس کے بعد انہیں بتایا گیا کہ یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ وہ واقعی کروڑ پتی بن چکا ہے۔گزشتہ ماہ فلپائن سے تعلق رکھنے والی نرس نے بھی انعامی لاٹری میں ایک کروڑ 20 لاکھ درہم کی رقم جیتی تھی جبکہ نومبر میں دبئی میں کام کرنے والے بھارتی ورکر سرینو نیئر نے ایک کروڑ 50 لاکھ درہم کی انعامی رقم جیتی تھی۔

انعامی لاٹری

مزید : صفحہ آخر


loading...