ایس بی سی اے کا محکمہ کرپشن  کا گڑھ بن چکا ہے،سعید آفریدی

   ایس بی سی اے کا محکمہ کرپشن  کا گڑھ بن چکا ہے،سعید آفریدی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریرٹری و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی نااہلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا محکمہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، اس محکمہ نے کرپشن اور رشوت سے شہر کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ شہر میں کہیں نقشہ پاس کیے بغیر ہی عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں تو کہیں رشوت لے کر اضافی منزلیں بنانے کے لئے اجازت دی جارہی ہے۔ایس بی سی اے نے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی بھی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ شہر میں بلڈرز اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی مدد سے کئی کئی منزلہ عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں۔اس شہر کی خوبصورتی کو ایس بی سی اے اور بلڈرز کی ملی بھگت نے گہنا دیا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے انصاف ہاوس سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حکومت سندھ کا سب سے کرپٹ محکمہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہے۔ اگر یہ محکمہ اپنے فرائض تندہی و ایمانداری سے انجام دیتا تو کراچی اور سکھر میں عمارتیں نہیں گرتی۔ ان واقعات کے ذمہ دار افسران کے خلاف سندھ حکومت نے اب تک کاروائی نہیں کی۔ اس معاملے پر سندھ حکومت کی خاموشی انکے مجرمانہ ملی بھگت کا ثبوت ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر