سکھر،گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں مل گئیں

  سکھر،گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں مل گئیں

  



سکھر(این این آئی)سکھر میں عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں مل گئیں، ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی، 18 افراد زخمی ہوئے، ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ، ریسیکو آپریشن جاری، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے اسٹیشن روڈ پر گرنے والی عمارت کے ملبے سے ریسکیو کے اداروں نے ایک مرد اور ایک خاتون کی نعش نکال لی ہے۔ مرد کی شناخت طلعت محمود اور خاتون کے نام کی شناخت وردہ زوجہ ناصر علی کے نام سے کی گئی ہے اور اس طرح اب اس المناک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔جائے حادثہ پر اس وقت پاک فوج، رینجرز، پولیس،پی ڈی ایم اے اور ایدھی سمیت دیگر اداروں کے رضاکار ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

مزید لاشیں

مزید : صفحہ آخر