میٹرو پاکستان کا ”سرٹیفائیڈ  ٹاپ ایمپلائر کا ٹائٹل برقرار 

  میٹرو پاکستان کا ”سرٹیفائیڈ  ٹاپ ایمپلائر کا ٹائٹل برقرار 

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)میٹرو پاکستان کودرجہ بندی کے اعتبار سے پاکستان کی نمبر ون کمپنی ہونے پر مسلسل تیسرے برس ”سرٹیفائیڈ ٹاپ ایمپلائر2020“کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ میٹرو پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر Marek Minkiewiczنے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو پاکستان ترقی پسند‘people-first’عالمی ایچ آر پریکٹسز کے نفاذ کے ذریعے اپنے ملازمین کو کام کرنے کے بہترین ماحول کی فراہمی کیلئے کوشاں رہا ہے۔ٹاپ ایمپلائر کا اعزاز ایسے اداروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی عوامی حکمت عملی کو انتھک محنت کے ذریعے تخلیق،نافذ اور آگے بڑھایا ہواور جو اپنی حکمت عملی اور بہترین ورک پلیس پروگرام کے ذریعے شاندار تجربہ فراہم کرتی ہیں جو ملازمین کو با اختیار اور ترقی کرنے کا ماحول پید اکرتی ہیں۔ٹاپ ایمپلائر انسٹی ٹیوٹ ملازمین کے حالات کے بہتری کے حوالے سے سرٹیکفیشن دینے کا ایک با اختیار عالمی ادارہ ہے۔25سال سے زائد قائم یہ ادارہ اب تک 118ممالک کے 1500سے زائد اداروں کو سرٹیفکیشن دے چکا ہے۔یہ سرٹیفائیڈ ٹاپ ایمپلائر زدنیا کے60لاکھ سے زائد ملازمین کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...