چارسدہ: کچرااٹھا نا تناز عہ، فائرنگ سے 2افراد جاں بحق، ایک زخمی

  چارسدہ: کچرااٹھا نا تناز عہ، فائرنگ سے 2افراد جاں بحق، ایک زخمی

  



چارسدہ (بیورورپورٹ)کچرا اٹھانے کے تنازعہ پر گولیاں چل گئی۔ دو افراد جان بحق ایک زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پڑانگ کے حدود ماما خیل میں کچرا اٹھانے کے تنازعہ پر مبینہ ملزمان خالد، نوید پسران کرامت شاہ، کرامت شاہ ولد نامعلوم اور ذیشان ولد فدا محمد کا فریق دوم کے مبینہ ملزمان فضل ربی، فیاض،قیوم، غزن، سریر اور مظفر سے مڈبھیر ہوئی اور زبانی تکرار کے بعد دو طرفہ فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں نوید ولد کرامت شاہ اور منظر ولد فضل ربی موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے آیاز ولد غفار علی شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے دونوں فریقین کی طرف سے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی۔ پڑانگ پولیس نے ایک مبینہ ملزم ذیشان ولد فدا محمد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر