ڈیرہ،وکلاء کا سول جج کے رویئے کیخلاف احتجاج
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ با ر ڈیرہ اسماعیل خان کے وکلاء کا سول جج نمبر13کے روئیے کیخلاف احتجاج، عدالتوں کا بائیکاٹ، مذکورہ جج کے تبادلے کا مطالبہ، ڈسٹرکٹ بار ٹانک اور ڈسٹرکٹ بار جنوبی وزیرستان نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق درابن کے علاقہ میں سول جج نمبر13انور خان کے ڈسٹرکٹ بار کے ممبر ہدایت اللہ محسود ایڈوکیٹ سے روا رکھے جانے والے روئیے کیخلاف ڈسٹرکٹ با ر ڈیرہ اسماعیل خان کے وکلاء کے وکلاء نے دو روزہ ہڑتال کردی، اس دوران کوئی بھی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ وکلاء رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے مذکورہ جج کے تبادلے کا مطالبہ کیا مذکورہ واقعہ کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ٹانک اور جنوبی وزیرستان نے بھی ڈیرہ کے وکلاء سے اظہار یکجہتی کا اعلان کردیا، ڈسٹرکٹ بار جنوبی وزیرستان کے پریس سیکرٹری نصیب اللہ محسود ایڈوکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار کے سینئر ممبر ہدایت اللہ محسود ایڈوکیٹ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے اس واقعہ کی فوری انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔