پاک بحریہ کی استعداد میں اضافہ ہوگا:ایڈمرل ظفر عباسی

  پاک بحریہ کی استعداد میں اضافہ ہوگا:ایڈمرل ظفر عباسی

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ کے نئے فضائی اثاثوں میں مزید اضافہ ہوگیا میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹس فضائی فلیٹ میں شامل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ میں نئے فضائی اثاثوں کی شمولیت کی تقریب کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ائیر کرافٹس کی شمولیت سے پاک بحریہ کی استعداد میں اضافہ ہوگا اور آپریشنز کو بھی مزید وسعت حاصل ہوگی۔ ترجمان کے مطابق خود کار ڈرونز کا حصول بھی پاک بحریہ کے آئندہ منصوبوں کا حصہ ہے۔

ایڈمرل عباسی 

مزید : صفحہ آخر