اجمل گروپ کامیاب ہو کر ممبران کو مایوس نہیں کرے گا:شیخ اجمل راؤف

اجمل گروپ کامیاب ہو کر ممبران کو مایوس نہیں کرے گا:شیخ اجمل راؤف

  



لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم)اجمل گروپ کامیاب ہو کر ممبران کو مایوس نہیں کرے گا،بنکر سوسائٹی کی17سال خدمت کی ہے،سوسائٹی کی مزید ترقی کے لیے مکمل روڑ میپ موجود ہے جس پر کامیاب ہو کر کام کریں گے،ممبران اجمل گروپ کے مکمل پینل کو کامیاب کرائیں،انتخابی نشان عقاب کامیابی کی علامت ہے ان خیالات کا اظہار بنکر سوسائٹی کے آج ہونے والے انتخابات میں صدارتی امیدوار شیخ اجمل رؤف نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں کیا، انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کی ترقی میں میرے ساتھیوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے،میری پوری ٹیم بڑی محنتی ہے ہم نے با صلاحیت افراد پر مشتمل پینل دیا دیا ہے۔ 

 شیخ اجمل رؤف 

مزید : صفحہ آخر