نذیر خان سواتی کی زیر صدارت ہزارہ یوتھ لیگ پاکستان کااجلاس

  نذیر خان سواتی کی زیر صدارت ہزارہ یوتھ لیگ پاکستان کااجلاس

  



کراچی (پ ر)ہزارہ یوتھ لیگ پاکستان کا پہلا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین نذیر احمد خان سواتی کالاپل مرکزی آفس میں منعقد ہوا جس میں ہزارہ یوتھ لیگ پاکستان کے تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی. اجلاس کی کارروائی کا آغاز مرکزی جنرل سیکرٹری سید نظر حسین شاہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا. اور گزشتہ سال کی تنظیمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور نئے سال میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے HYL کے جوانوں کو میدان عمل میں اتاریں گے اور صوبہ ہزارہ کیلئے تحریک کو بھر پور انداز میں آگے بڑھایا جائے گا اور ہزارہ ڈویژن کے اندر بھی صوبہ کی آواز کو اٹھانے کیلئے نوجوانوں کو سرگرم کردار ادا کرنے کیلئے HYL Pakistan کے پلیٹ فارم پر متحد کیا جائے گا۔ اجلاس کے شرکاء میں ذوالفقار تنولی سرفراز تنولی. ریاض تنولی. ملک آصف. راؤف تنولی. عارف ہزاروی. سید قادر شاہ. شفیق تنولی. میر مرتضیٰ. آفتاب اعوان. خان محمد تنولی منیر رضاء شمروز بھائی کے علاوہ دیگر ساتھیوں نے بھی شرکت کی

مزید : پشاورصفحہ آخر