پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر تقریب،کیک کا ٹا گیا

پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ...

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ڈیوس روڈ کے مقامی ہوٹل میں بھٹو شہید کی سالگرہ تقریب کا اہتما م کیا گیا جس کی مہمان خصوصی صدر شعبہ خواتین پنجاب ثمینہ خالد گھرکی تھیں جبکہ تقریب میں جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین لاہور سونیا خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ثمینہ خالد گھرکی اور سونیا خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ہم بھٹو شہید کی پارٹی کی کارکنان ہیں اور ہم ان کی پارٹی کے پلیٹ فارم سے خواتین کی فلاح و بہبود کی سیاست کررہی ہیں بھٹو شہید نے پاکستان کی خواتین کو بھی آگے آنے کا موقع فراہم کیا اور پارٹی میں بھی خواتین کو ایک بہترین مقام دیا جبکہ بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اب تک لاکھوں خواتین گھرون میں بیٹھ کر باعزت روز گار کما رہی ہیں۔    

تقریب

مزید : صفحہ آخر


loading...