ڈیرہ میں ایک شخص سے 4 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)نواب پولیس نے رحمانی خیل کے علاقہ میں کاروائی کے دوران ایک شخص سے 4پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلئے، ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نواب رحمت اللہ نے رحمانی خیل کے علاقہ میں کاروائی کے دوران سمیع اللہ ولد گلزمان سکنہ محلہ ناور خیل لکی مروت سے چار پستول30بور اور207 کارتوس برآمد کرلئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔