چارسدہ میں پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار
چارسدہ(بیورورپورٹ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے علاقہ ترناب سے آئس سمیت دیگر منیشات فروش کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا ہے،پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں نوجوان آئس نشے کی عادی ہو چکے ہیں اس لئے معاشرے کو منشیات سے پاک کرکے ہی نشے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کم کیا جا سکتا ہے۔جانداد خان۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکاٹکس چارسدہ نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے علاقہ ترناب سے آئس سمیت دیگر منشیات فروش کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسے ترناب پولیس کے حوالہ کردیا ہے جس کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے،اس حوالے سے ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکاٹکس کے ڈسٹرکٹ آفیسر جاندا د خان کا کہنا ہے کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ علاقہ ترناب میں ایک ملزم کافی عرصہ سے منشیات فروشی کا دھندہ کر رہا ہے جس کے خلاف پہلی انکوائزی عمل میں لائی گئی اور تصدیق کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے دو چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی جنہوں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے ترناب پولیس کے حوالے کیا ہے۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستا میں سب سے زیادہ نوجوان آئس نشے کے لت کے عادی ہو چکے ہیں اس لئے معاشرے سے آئس سمیت دیگر منشیات کے حاتمہ سے ہی نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو کم کیا جا سکتا ہے جبکہ عوام بھی منشیات کے حاتمہ کے لئے محکمہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے تاکہ معاشرے سے منشیات فروشی کا حاتمہ ہو سکے۔