اضاخیل بالا میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی کھلی کچہری عوام نے شکایات کے انبار لگا دیں

اضاخیل بالا میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی کھلی کچہری عوام نے شکایات کے انبار لگا ...

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) اضاخیل بالا نوشہرہ میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی کھلی کچہری میں عوام نے شکایات کے انبار لگا دیں جس میں صفائی کی ناقص صورتحال سکولوں میں اساتذہ کی کمی بجلی اور گیس کے لوڈشیڈنگ پولیس کی علاقے میں گشتیں بڑھانے اور علاقے میں نئے تعمیر ہونے والے بجلی گریڈ سٹیشن کی تعمیر روکوانے کیلئے جیسے اہم مسائل پیش کئے ڈپٹی کمشنر نے شکایت کندگان کی درخواستوں پر موقع پپر ہی احکامات جاری کر دئیں اس سلسلے میں سماجی و سیاسی شخصیت سابق ایس پی اختر علی خان، حاجی زکریا خان، عابد حسین، ویلج کونسل کے سابق ممبران قائم شاہ، کاشف خان اور دیگر معززین علاقہ نے صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اضاخیل بالا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں عوام اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے علاقے کے مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے اہم مسائل کے علاوہ جعلی نجی ہاوسنگ سکیموں کا بھی سخت نوٹس لیا اور کہا کہ کسی کو بھی غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے زریعے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دے سکتے اس موقع پر دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...