غلام سرور خان نے ملتان ائیرپورٹ پر پاکستانی ڈاکٹر کی تضحیک کا نوٹس لے لیا

غلام سرور خان نے ملتان ائیرپورٹ پر پاکستانی ڈاکٹر کی تضحیک کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ہوا بازی، غلام سرور خان نے ملتان ائیر پورٹ پر پاکستانی ڈاکٹر کی تضحیک کا نوٹس لے لیا۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہاکہ  اے پی ایم ملتان نے تفصیلی رپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایف آئی اے کو پیش کی-انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے کے اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا ہے۔غلام سرور خان نے کہاکہ معاملے کی مزید انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کا مقصد عام عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔واضح رہے  ملتان میں ایئر پورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر عملے نے کھانسنے پر پاکستانی سائنس دان کا پاسپورٹ پھاڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان ایئر پورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر نوجوان سائنس دان ڈاکٹر فیصل کو ڈیوٹی عملے کی شان میں گستاخی کی بھاری سزا بھگتنی پڑی، کھانستے وقت منہ پر ہاتھ کیوں نہیں رکھا، یہ بات عملے کو اتنی ناگوار گزری کہ ایف آئی اے عملے نے مسافر کا پاسپورٹ ہی پھاڑ دیا۔نوجوان سائنس دان ڈاکٹر فیصل حال ہی میں جرمنی سے پی ایچ ڈی مکمل کر کے وطن لوٹا تھا، اس سے قبل انھوں نے فیملی کے ساتھ عمرے کی سعادت بھی حاصل کی، گزشتہ روز ملتان ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد عملے کے ساتھ معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کا نتیجہ پاسپورٹ پھاڑے جانے کی صورت میں نکلا۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ وہ بخار کی حالت میں تھے، کھانسی آئی تو منہ پر ہاتھ نہ رکھ سکے، جس پر امیگریشن کاؤنٹر پر موجود اہل کار نے پہلے پاسپورٹ ان کے منہ پر مارا، جب اس رویے پر احتجاج کیا گیا تو مزید اہل کار آگے بڑھے اور ان پر تشدد کی بھی کوشش کی، اس کے بعد ایف آئی اے اہل کاروں نے پاسپورٹ چھین کر ویزے والا صفحہ پھاڑ دیا۔ان کاکہنا تھا کہ انھوں نے امریکا میں حال ہی میں ریسرچ سائنٹسٹ کی پوزیشن حاصل کی ہے، اور انھیں امریکا جانا ہے لیکن یہاں ایئرپورٹ عملے نے ان کا پاسپورٹ ہی پھاڑ دیا ہے۔
پاسپورٹ پھاڑ دیا

مزید :

صفحہ آخر -