مخالفین نے 80 سالہ بزرگ پر کتے چھوڑ دیئے

    مخالفین نے 80 سالہ بزرگ پر کتے چھوڑ دیئے

  



 مظفر گڑھ (این این آئی) مظفر گڑھ کے علاقے کچی لعل میں مخالفین نے معمولی رنجش پر 80 سالہ بزرگ پر کتے چھوڑ دیئے۔مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے کچی لعل میں معمولی تنازع پر 80 سالہ بزرگ عبدالکریم بلیلی پر مخالفین نے مبینہ طور پر کتوں سے حملہ کیا،زخمی بزرگ کو دیہی مرکزِ صحت سیت پور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بزرگ عبدالکریم کی درخواست پر ملزم محمد نواز بلیلی کے خلاف تھانہ سیت پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کے مطابق مفرور ملزم محمد نواز بلیلی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مخالفین کتے

مزید : صفحہ آخر