پی آئی اے میں ہیڈ آف مینجمنٹ کے بغیر ٹریول ٹریڈ متاثر ہوسکتا ہے،ٹیپ

پی آئی اے میں ہیڈ آف مینجمنٹ کے بغیر ٹریول ٹریڈ متاثر ہوسکتا ہے،ٹیپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) میڈیا اطلاعات کے مطابق معزز ہائی کورٹ سندھ کراچی نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز (PIA) کو کام سے روک دیا ہے۔ٹریول ایجنٹوں کے خدشات اور تحفظات ہیں کہ PIA جیسی بڑی تنظیم میں ہیڈ آف مینجمنٹ کے بغیر ٹریول ٹریڈ متاثر ہوسکتا ہے۔ حکومت پاکستان نے ایک طویل عرصے کے بعد قومی کیریئر کے امور چلانے کے لئے ایک اعلیٰ پیشہ ور ایئر مارشل ارشد ملک کو تعینات کیا جو ایوی ایشن انڈسٹری میں اپنی زندگی کے تقریباً 40 سال وقف کرکے وسیع تجربہ کی حامل شخصیت ہیں۔ چند غیرمتعلقہ عناصر اپنے ذاتی مقاصد کے لئے قومی ادارہ میں بے چینی کی فضاقائم کرکے عوام اور ملازمین کے اعتماد کو نقصان پہنچانے اور ترقی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے میں سرگرم ہیں۔جعلی ڈگری اور کرپٹ مافیا والے بھی اس ادارہ کو نقصان پہنچانے میں سرگرم ہیں۔ان کی کارکردگی کو اس طرح سمجھا جاسکتا ہے،TAAP یہ چاہتی ہے کہ اس سلسلے میں  وفاقی حکومت کی جانب سے معزز عدالت کو جمع کرائے گئے جوابات/ دلائل میں قومی ایسوسی ایشن کے تحفظات کو بھی شامل کیا جائے۔ ایئر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں قومی کیریئر پی آئی اینے تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصہ کے بعددوبارہ جنم لیا ہے اور خوشحالی کے راستے کی طرف پیش قدمی کرنے لگا ہے۔ قومی کیریئر کو ایک مضبوط، پرجوش اور پرعزم قائد کی ضرورت ہے۔CEO ایماندار اور قابل شخص ہے جو پی آئی اے کو صحیح سمت میں ڈال کر پی آئی اے کی کھوئی ہوئی حیثیت حاصل کراسکتا ہے۔ نمایاں طور پر اس کی کارکردگی کو موثر انداز میں بہتر بنانے کی کوششیں کررہے ہیں۔وہ مثبت تبدیلیوں کے لئے کوشاں ہے اور ان کی کاوشوں سے پی آئی اے کے کاروبارکوآگے بڑھانے میں مدد ملی۔ آپریشنل نقصانات میں 50 فیصدکمی واقع ہوئی  جو تقریباً 1.5 ارب روپے ماہانہ بنتی ہے جو پہلے 3 ارب روپے ماہانہ تھی۔ جس سے محصولات میں اضافہ ہوا۔ خدمات کی سطح میں نمایاں بہتری آئی جس کے نتیجے میں مسافر خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔مسافروں کے لئے قدر پیدا کرنے کے لئے نمایاں تنظیموں کے ساتھ موثر شراکت داری بنائیں۔ ہوائی جہازوں کے دستیاب کل 31 بیڑے میں سے 29 تک آپریشنل بیڑے میں اضافہ کیا جو کہ اس سے پہلے صرف 23 ائیرکرافٹ تک محدود تھا۔ضرورت سے زیادہ ذمہ داری جیسے چیلنجوں پرقابو پانے کی کوشش کرنا۔
ٹیپ

مزید :

صفحہ آخر -