دنیا بھر میں امریکی وایرانی سفارت  خانوں،قونصلیٹ کی سکیورٹی سخت

  دنیا بھر میں امریکی وایرانی سفارت  خانوں،قونصلیٹ کی سکیورٹی سخت

  



کراچی (صباح نیوز)عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے کے بعد بین الاقوامی کشیدہ صورتحال کے باعث کراچی میں امریکا، برطانیہ اور ایران سمیت مختلف ممالک کے قونصل خانوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔کراچی میں خانہ فرہنگ ایران سمیت مختلف ایرانی اداروں اور اس نوعیت کی پراپرٹیز پر بھی حفاظتی انتظامات کا حکم دیا گیا۔پولیس کے مطابق کراچی پولیس کے فارن سکیورٹی سیل کو اس سلسلے میں غیر محسوس طریقے سے بھرپور حفاظتی انتظامات کو انتہائی حد تک فعال کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ جسکے بعد قونصل خانوں اور سفارتی عملے کی رہائش گاہوں کے اطراف بھی پولیس کے گشت میں اضافہ کیساتھ ساتھ سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔پولیس کے متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفارتکاروں کی آمدورفت کے وقت بھی سکیورٹی فول پروف کریں۔

سکیورٹی سخت 

مزید : صفحہ آخر


loading...