کراچی،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،16ملزمان گرفتار

    کراچی،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،16ملزمان گرفتار

  



کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرزسندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے19ملزمان کو گرفتارکرلیاہے، ملزمان لے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمدہوئی ہے۔ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق رینجرزنے بریگیڈ،رسالہ، جیکسن، فیروزآباد، شاہ لطیف، کورنگی اورکالا کوٹ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 16ملزما ن محمد ریحان، شہروز عرف ریحان عرف جادو، محمد شہزاد، وقاص علی قریشی،محمد اصف عرف ٹنو، غلام سخی عرف، سعید خان، محمد نیاز، اکرام اللہ عرف اکرامی، شاہ رخ،صداقت علی عرف شنا، عاقب اختر, اسامہ، راجو، جنید عرف کالا، عابد علی اور عامر کو گرفتارکرلیاہے۔ملزمان لوگوں سے لوٹ مار کرنے، غیر قانو نی اسلحہ رکھنے، موٹر سائیکل چوری کرنے،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ترجمان کے مطابق رینجرزنے مدینہ کالونی اور ملیر سٹی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے3ملزمان عبدالطیف، لطیف شاہ اور طلحہ کوگرفتار کرلیاہے جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...