پی پی لیڈروں پر کرپشن کے مقدمات درست ہیں، ذولفقار مرزا

  پی پی لیڈروں پر کرپشن کے مقدمات درست ہیں، ذولفقار مرزا

  



کراچی(این این آئی)سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر بنے کرپشن مقدمات کو درست قرار دے دیا ہے۔ہفتہ کوکراچی میں انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرذوالفقار مرزانے کہاکہ میں پیپلز پارٹی میں ایک بہت بڑے شخص کا قریبی ساتھی رہا ہوں، اس پر جو کرپشن کا کیس بنا ہے اس میں بالکل صداقت ہے،پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹوکی محنت اور قربانیوں کو رائیگاں کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں اب پیپلز پارٹی کے کام کا نہیں ہوں،اگرکام کا ہوتا تو ابھی ان کے ساتھ ہوتا انھیں چھوڑ کر نہیں جاتا۔اس سے قبل انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت میں جلاؤ گھیراؤکے معاملے پر سماعت ہوئی جہاں ذوالفقار مرزا اور دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے لیکن فاضل جج کے رخصت کے باعث سماعت بغیرکسی کارروائی کے 25جنوری تک ملتوی کردی گئی۔25جنوری کو تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

ذولفقار مرزا

مزید : پشاورصفحہ آخر