کھلاڑیوں سے زبردستی فیس نہیں لی جارہی ہے،آر پی او بنوں

  کھلاڑیوں سے زبردستی فیس نہیں لی جارہی ہے،آر پی او بنوں

  



بنوں (بیورروپورٹ)قاضی محب ہاکی سٹیڈیم میں پریس بریفنگ کے دوران ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں امیر زاہد شاہ اور ایڈمنسٹریٹر سپورٹس کمپلیکس بنوں احسان اللہ خان نے سپورٹس ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں سے ہم زبردستی فیس نہیں لے رہے ہیں بلکہ یہ صوبائی حکومت اور سیکرٹری سپورٹس کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری ہوا ہے جسمیں اے کلاس گراؤنڈ پر پورے صوبے میں ممبر شپ فیس لاگو کی گئی ہے اور بنوں ممبر شپ فیس100روپے سب سے کم ہے اخباری نمائندوں وک نوٹیفیکجشن دکھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں اور ہمیں خوامخواہ بد نام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ فٹ بال فیڈریشن 2017میں ختم ہوا ہے اور میڈیا والوں کو ہم اسکے کاغذات دکھا رہے ہیں اجلاس میں مختلف کھیلوں کے صدور اور سیکرٹریز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس ممبر شپ کارڈ سے کوئی تکلیف نہیں ہے بلکہ یہ کھلاڑیوں کے فائدے کیلئے ہے جس سے غیر لوگوں کا گراؤنڈ میں داخلہ بند ہوگیا ہے اور ہمیں ریجنل سپورٹس آفیسر پر مکمل ارعتماد ہے اور جو لوگ سپورٹس کو نقصان پہنچا رہے ہیں ان سے ہمیں کوئی سروکار نہیں ہے،ان میں بعض سرکاری ٹیچر بھی ہیں جو اپنبے مفاد کیلئے سرگرم ہیں سپورٹس ایڈمنسٹریٹر احسان اللہ خان نے کہا کہ جو لوگ احتجاج کررہے ہیں ہم مذاکرات کے ذریعے انکے جائز مسائل حل کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ کھینچا تانی سے سپورٹس کو نقصان پہنچے گا لہذا یہ لوگ افہام وتفہیم کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں ہم جائز مطالبات تسلیم کریں گے انہوں نے مذید کہا کہ ہم بنوں کے عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ12جنوری کو ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کا فائنل میچ اور دیگر رنگا رنگ پروگرام دیکھنے کیلئے سپورٹس کمپلیکس آجائیں جبکہ سپورٹس سے وابستہ افراد کو بھی شرکت کی دعوت دیتے ہیں اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر امیر زاہد شاہ نے انڈر21گیمز کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی اور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ مکمل شیڈول شیئر کیا اور کہا کہ8جنوری کو آڈیٹویم ہال بنوں میں انڈر21گیمز کے لوگوکی رونمائی تقریب ہوگیجسمیں سب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر