ڈیرہ،مسافر بس الٹنے سے 4 افراد زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) تھانہ پروآ کی حدود انڈس ہائیوے پر میرن کے قریب کراچی سے ڈیرہ آنیوالی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹنے سے 4افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر تھانہ پروآ کی حدود گاؤں میرن کے قریب کراچی سے ڈیرہ آنے والی بلال ڈائیو بس سروس کی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں 4افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے پروآ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔