یو ٹیلیٹی بلوں میں ملاکنڈ کے عوام سے ٹیکس وصولی غیر قانونی ہے، گرینڈاصلاحی جرگہ

یو ٹیلیٹی بلوں میں ملاکنڈ کے عوام سے ٹیکس وصولی غیر قانونی ہے، گرینڈاصلاحی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)گرینڈاصلاحی تحصیل درگئی کے اجلاس میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور پائپ بچھانے پر کام کی بندش، بجلی اور سوئی گیس بلوں میں ٹیکس کی وصولی پر انتہائی سخت تحفظات کااظہار، علاقے میں منشیات اور خاص کر آئس جیسے مضر صحت نشے کی روک تھام کیلئے ملاکنڈانتظامیہ سے بھرپورکاروائی کامطالبہ کردیا،گاؤں خرکی کے راستے میں ٹی ایم اے کی جانب سے گندڈالنے اور ان کوکھلاچھوڑنے پر انتہائی آفسوس کااظہارکردیا۔درگئی بازار میں کمیونٹی ہال اور فٹ پاتھ بنانے کامطالبہ کردیاجبکہ تحریک اتحادقبائل ملاکنڈ کے سابق رہنماء ابرار خان کے قتل کی مذمت اورمرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق گرینڈاصلاحی جرگہ تحصیل درگئی کاعلاقے کے مسائیل اور عوام کو مشکلات پر مبنی اجلاس زیر صدارت صدر حاجی اکرم خان بمقام ٹمبر مارکیٹ منعقد ہواجس میں انجینٗر گل فراز خان، ہمایون خان، مکرم خان صباء، سابق قومی اسمبلی امیدوار انجینئر بحرکرم خان ایڈوکیٹ،عظیم اللہ بابو، ریٹائرڈ ایکسئن آمین خان، حکم شاہ بابو، حاجی آمیرزمان خان، رحیم انور خان، آمین اللہ خان، صبر صادق، نبی گل، آفسر خان، محمد آمین،رحمت اللہ خان، زیارت گل خان، محمد حسن ماما، حاجی لعل وہاب خان، محمدپرویز خان، حاجی مجیب سید، نورفراز خان، حاجی امیراعظم خان سمیت تمام یونین کونسل کے عمائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر پر سخت الفاظ کااستعمال کیاگیا، 8انچ کے بڑے پائپ لائین بچھانے پر کام کی بندش کو علاقہ عوام کے ساتھ ظلم قرار دے دیاگیا کہ کوئی بھی محکمہ سوئی گیس سے باز پرس والا نہیں ہے کہ لوگوں کو شدید مشکلات کے باوجود پائپ بچھانے پر کام بندہے دوسری طرف سی این جی پمپ کھلے چھوڑ دئیے گئے ہیں ان کو کم ا ز کم دن کے اوقات میں بندکرناچاہئے۔یوٹیلٹی بلوں میں ملاکنڈ کے عوام سے ٹیکس وصولی غیرقانونی اقدام ہے کیونکہ یہ علاقہ 2023تک ٹیکس فری زون ہے۔تحصیل درگئی میں منشیات کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی نہ ہونے سے نوجوان نسل تباہ ہورہاہے کوئی پوچھنے والانہیں خاص کر آئس کااستعمال انتہائی بڑھ چکاہے۔حکومت معدنیات کو جہاں ہے جس کے ہیں کی بنیاد پر وہاں کے عوام کو ٹینڈر کردیاکریں۔گاؤں خرکی کو جانے والے سڑک کے کنارے ٹی ایم اے درگئی جو گند ڈالتاہے اس کو کھلاچھوڑتا ہے جس سے خطرناک بیماریاں پھیلنے کاخدشہ ہے۔تحصیل درگئی کے عوام کیلئے ایک کمیونٹی ہال کی تعمیر انتہائی ضروری ہے جبکہ درگئی بازار میں فٹ پاتھ بنایاجائے۔ ساتھ ہی ٹی ایم اے آوارہ اور باؤلے کتوں کے خلاف مہم چلائے۔اجلاس کے آخر میں تحریک اتحاد قبائیل کے سابق سربراہ اور قومی وطن پارٹی تحصیل بٹ خیلہ کے رہنماء ابرار خان کے قتل کی مذمت کی اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔