بٹ خیلہ،انجمن تاجران کا ممکنہ ٹیکس کے نفاذ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ آج ہوگا

  بٹ خیلہ،انجمن تاجران کا ممکنہ ٹیکس کے نفاذ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ آج ہوگا

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) مالاکنڈمیں ٹیکس کے ممکنہ نفاذ کے خلاف انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ آج بروزاتوارکوہوگا۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی جانب سے ضلع مالاکنڈمیں ممکنہ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ آج ہوگا ان خیالات کااظہارانجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے جنرل سیکرٹری ملک دلنوازخان نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ا نہوں نے کہاکہ مالاکنڈایک پسماندہ علاقہ ہے سیلاب زلزلہ اوردہشت گردی میں بری طرح متاثرہواہے ہم کسی بھی صورت میں ٹیکس برداشت نہیں کریں گے کیونکہ موجودہ حکومت نے بھی سال 2023تک کومالاکنڈڈویژن ہرقسم ٹیکس سے مثتثنیٰ قراردیاہے انہوں نے کہاکہ ہم تاجربرادری اورعوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ایک پلیٹ فارم پرمتحدہوجائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر