مزدور کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

    مزدور کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں زیر تعمیر سکول میں کنسٹرکشن تنازعہ پر مزدور کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد میں ایک شخص سکول میں چوکیدار ہے، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود میں ایک سرکاری سکول کی تعمیر کے دوران سکول چوکیدار محمد سعید ولد جان سید نے مزدور عبد الرحمان کو کنسٹرکشن کام کے تنازعہ پر تلخ کلامی کرتے ہوئے ہاتھا پائی شروع کی جس کے دوران ملزم کے بھائی جان محمد نے بھی جھگڑے میں کود کر مزدور کو شدید زدوکوب کرنا شروع کیا جبکہ اس دوران دونوں ملزمان نے فائرنگ کر کے مزدور عبد الرحمان کو شدید زخمی کیا جو زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہواواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او جاوید اختر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی ہے، دونوں ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے