مودی کو مسلمانوں پر ظلم و ستم سے روکا جائے: ڈاکٹر سلیم حیدر

مودی کو مسلمانوں پر ظلم و ستم سے روکا جائے: ڈاکٹر سلیم حیدر

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے بھارت کی مختلف ریاستوں میں نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کئے جانے کو وحشیانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو نسل پرستی میں مبتلا نریندر مودی اور اس کی کابینہ بھارت میں مسلمان سمیت دیگر اقلیتوں کو زندہ درگور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ مسلمانوں کی شہادتیں، گرفتاریاں اور جھوٹے مقدمات درج کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اور اقوام متحدہ اس تمام صورتحال پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام اب بھارت میں کئی نئے پاکستان کو جنم دے گاکیونکہ جب جب مسلمانوں پر ظلم وتشدد کا سلسلہ شروع کیا گیا تو وہاں آزادی کی تحریکیں چلی ہیں اور پھر وہاں کے لوگوں کو آزادی ملی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں رہنے والے مسلمانوں سے ہمارا خون کا رشتہ ہے۔ ان پر کئے جانے والے ظلم و ستم کو ہم برداشت نہیں کرسکتے یا تو بین الاقوامی قوتیں اس صورتحال کا نوٹس لیں ورنہ پھر پاکستان کی حکومت بھارتی حکمرانوں کے خلاف جنگ کا اعلان کرے۔ آج مودی نے بھارت میں ہٹلر کے مظالم کو بھی مات کردیا ہے۔ پورا ہندوستان آگ میں جل رہا ہے لیکن نریندر مودی اپنی ہٹ دھرمی اور ہندو نسل پرستی سے باز آنے کو تیا رنہیں۔ انہوں نے سندھ میں مہاجروں سے اپیل کی کہ وہ بھارت میں مسلمانوں پر کئے جانے والے ظلم وستم پر احتجاج بلند کریں اور بھارتی حکومت کو یہ بتادیں کہ بھارت کے مسلمان تنہا نہیں ہیں۔ بھارتی حکمرانوں نے کشمیر میں جو ظلم جاری رکھا ہوا ہے اس پر اسلامی ممالک کی خاموشی کے بعد نریندر مودی اب بھارت میں مسلمانوں پر ظلم وستم پر اُتر آیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...