ہنگو، وسطی اور کزئی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

ہنگو، وسطی اور کزئی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، اسلحہ کی بھاری کھیپ ...

  



ہنگو(بیورورپورٹ)وسطی اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی۔علاقہ شیخان بازید خیل میں خفیہ اطلاع پر اورکزئی سکاوٹس نے زیر زمین چھپائے گئے بھاری اسلحے اور ایمونیشن کی بڑی کھیپ بر آمد کرکے قبضہ میں لی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اوکرزئی کی سنٹرل تحصیل میں خفیہ اطلاع پر اورکزئی سکاوٹس نے علاقہ قوم شیخان کے حدود بازید خیل میں زیرزمین چھپایا گیابھاری اسلحہ اور ایو مینشن بر آمد کیا۔جن میں ایک عدد ہیوی مشین گن،ایک عدد ایچ ایم جی ماؤنٹ، ایک عدد سپیئر ہیوی مشین بیرل3GP7 کے 3 عدد بم،2 عدد آر پی جی سیون فیوز بم،ایک ایک عدد 88 اور 44 ایم ایم کے mor بم،HMGکے 1200 روانٹرر اور G3BOX ایک عدد بھی بر آمد کرکے قبضہ میں لے لئے گیے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...