جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی رہنما ؤں کی ملاقات، پارٹی امور پرتبادلہ خیال

جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی رہنما ؤں کی ملاقات، پارٹی امور پرتبادلہ خیال

  



لودھراں (نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے ممبر پنجاب سیڈ کارپوریشن و رہنما پی ٹی آئی لودھراں رانا ارسلان خان، لیہ سے پارلیمانی سیکریٹری برائے زراعت طاہر رندھاوا، بشارت رندھاوا,ٹی ڈی سی پی کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کے چیئرمین سْہیل ظفر چیمہ نے لاہور میں ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ 40 برسوں میں زراعت میں ریسرچ اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر کوئی کام نہیں ہوا۔ہم۔زراعت میں جدید ٹیکنالوجی اور ریسرچ پر کام کررہے ہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ کاشتکاروں کے مسائل کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں اور انہیں حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔موجودہ حکومت کی اولین ترجیح کسانوں کی خوشحالی ہے۔قومی سطح پر وزیر اعظم کے ایمرجنسی پروگرام کے تحت کپاس،گندم،دھان،گنے سمیت تیلدار اجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے 300 ارب کے منصوبہ جات پر عمل کیا جارہاہے جس سے زرعی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

تبادلہ خیال

مزید : ملتان صفحہ آخر