شوگرملز بندہونے سے کسانوں کی مشکلا ت میں اضافہ، صورتحا ل سنگین
میرہزار خان (نامہ نگار)شوگر ملیں بند ہونے سے کاشتکاروں کو مسائل کا سامنا ہے۔ان خیالات کا اظہار میرہزار خان کے کاشتکاروں محمد شفیع خان چوہدری غلام نبی گجر۔محمد محسن خان لغاری۔الطاف احمد خان و دیگر نے کیا۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار پہلے ہی گندم۔کپاس اور چاول کی فصل کی وجہ سے مایوس ہو چکے ہیں۔کاشتکار نے اپنی ساری توجہ اور بحالی کی نظر گنے کی فصل پر لگائی ہوئی ہیں لیکن شوگر ملیں بند (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)
ہونے سے کاشتکار کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔جس کاشت کی ہوئی گندم کی فصل سے بھی توجہ ہٹتی جا رہی ہے۔اور کاشتکارپہلے ہی قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا یے کہ گنے کی امدادی قیمت کم ازکم 300 کی جائے اور ملز مالکان کو ملیں فوری چلانے کا پابند کیا جائے۔
اضافہ